افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق وفاقی پالیسی پر عملدرآمد کریں گے، گورنر خیبرپختونخوا

0
0
افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق وفاقی پالیسی پر عملدرآمد کریں گے، گورنر خیبرپختونخوا

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت افغان مہاجرین کے معاملے پر وفاقی حکومت کی طے کردہ پالیسی کے مطابق اقدامات کرے گی، جبکہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو واپس جانا ہوگا۔

پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے صوبے کے لیے 160 ارب روپے فراہم کیے جا رہے ہیں، جن میں سے 70 فیصد فنڈز ماضی میں نظرانداز کیے جانے والے علاقوں کی ترقی پر خرچ کیے جائیں گے۔ ضم شدہ اضلاع کو بھی ضروری وسائل فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ موجود ہیں، تاہم صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام فریقین کو مشترکہ مؤقف اختیار کرنا ہوگا۔ خیبرپختونخوا کو پرامن بنانا اور اس کا مثبت تشخص اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

گورنر کے مطابق بدعنوانی یا دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔ اگر کسی کے خلاف الزامات ثابت ہوں تو اسے قانونی نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ معاشرے میں بہتری اور امن کے قیام کے لیے احتساب کا مؤثر نظام ضروری ہے، جہاں جرم کرنے والوں کو سزا اور اچھے کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

Leave a reply