اغوا کا ڈرامہ رچا کر والدین سے 20 لاکھ مانگنے والا گرفتار

0
28

ہاٹ لائن نیوز : مظفر گڑھ میں پولیس کو صوبہ سندھ کے علاقے کچے سے خود ساختہ مغوی نوجوان مل گیا۔

محمد احمد نامی نوجوان نے نہ صرف اغوا کا ڈرامہ رچایا بلکہ والدین سے تاوان کے طور پر بھاری رقم بھی مانگی۔

محمد احمد نامی نوجوان 22 اپریل کو روہیلانوالی سے لاپتہ ہوا تھا۔پولیس کے مطابق محمد احمد کے والدین کو فون بھی آتے رہے کہ ان کا بیٹا سندھ کے علاقے کچے سے اغوا ہوا ہے۔

بیٹے کی رہائی کے لیے والدین سے 20 لاکھ روپے تاوان کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

پولیس نے محمد احمد کے والدین کی شکایت پر تھانہ روہیلانوالی میں اغوا کا مقدمہ بھی درج کیا تھا۔ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے محمد احمد کا سراغ سندھ کے علاقے رانی پور کے کچے علاقے سے لگایا گیا۔

نوجوان نے دوستوں کی مدد سے اغواء کی واردات کی اور اہل خانہ سے 20 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا، محمد احمد والدین سے بھاری رقم وصول کر کے اپنی پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا، نوجوان اور اسکے دوست کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے.

Leave a reply