بین الاقوامی کیبل مرمت شروع، پی ٹی سی ایل صارفین کے لیے الرٹ جاری

0
12
بین الاقوامی کیبل مرمت شروع، پی ٹی سی ایل صارفین کے لیے الرٹ جاری

پی ٹی سی ایل نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ 11 سے 18 مئی کے دوران انٹرنیٹ سروس کی رفتار متاثر ہوسکتی ہے۔

کمپنی کے مطابق اس کی وجہ بین الاقوامی سب میرین کیبل کی مرمت کا کام ہے، جو عالمی کیبل کنسورشیم کی نگرانی میں انجام دیا جائے گا۔

پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ مرمتی سرگرمیوں کے دوران خاص طور پر شام کے اوقات میں صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں سست روی یا عارضی تعطل کا سامنا ہوسکتا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ یہ تکنیکی کام انٹرنیٹ سروس کے معیار کو بہتر بنانے اور مستقبل میں زیادہ مستحکم کنیکٹیویٹی فراہم کرنے کے لیے ضروری ہے۔

پی ٹی سی ایل نے صارفین سے ممکنہ عارضی دشواری پر تعاون کی اپیل بھی کی ہے۔

Leave a reply