اسموگ کے حوالے سے بڑا عدالتی فیصلہ آگیا

0
149

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے بڑا حکم دے دیا ، ہائیکورٹ نے تجارتی سرگرمیوں کو رات دس بجے بند کروانے کی ہدایت کردی ۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ سی سی پی او لاہور رات دس بجے تجارتی سرگرمیاں بند کروانے کے حکم پر عملدرآمد کروائے ،اسموگ کو کنٹرول کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ کے سیکرٹری سی سی پی او لاہور کو اقدامات کرنے کی بھی ہدایات دیں ، اس حوالے سے ایڈمسٹریشن لاہور اور حکومت نوٹیفکیشن کرے ۔

جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر تحریری حکم جاری کردیا

تحریری حکم کے مطابق ہفتے میں دو دن ورک فرام ہوم کا نوٹیفکیشن نجی اداروں ،بنکوں سمیت جاری کیا جائے ، عدالت نے ڈی جی ماحولیات سے آلودگی کے باعث ڈی سیل ہونے والے انڈسٹری یونٹس کو دوبارہ سیل کرنے کا حکم دے دیا ، عدالت نے ڈی سیل کرنے والے محکمہ ماحولیات کے افسران کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا ۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر فیکٹریوں کو سیل کرنے کی رپورٹ طلب کرلی

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ گرین بیلٹ پر پارکنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں جائیں ، گرین بیلٹ کو نقصان پہنچانے والے فارم ہاؤس کو گرایا جائے ۔

Leave a reply