شناختی کارڈ نہ بن سکےلیکن کریمنل ریکارڈبن گیا

0
98

ہاٹ لائن نیوز : کم عمر ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ بنانے کے اقدام کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے سی ٹی او،ایس پی انویسٹی گیشن سے رپورٹ طلب کرلی ۔عدالت نے سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی ۔

جسٹس علی ضیاء باجوہ نے درخواست پر سماعت کی ، رانا سکندر ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے ۔

رانا سکندر ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ پولیس کم عمر بچوں کا نام کریمنل ریکارڈ میں شامل کر رہی ہے، چیف ٹریفک آفیسر نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ کم عمر ڈرائیورز کا نام کریمنل ریکارڈ میں شامل نہیں کیا جائے گا، سی ٹی او عدالت میں یقین دہانی کے باوجود بچوں کے نام سی آر او میں شامل کیے جا رہے ہیں،بچوں کے ابھی شناختی کارڈز بنے نہیں لیکن کریمنل ریکارڈ بن رہا ہے ۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ کم عمر ڈرائیورز کے نام کو کریمنل ریکارڈ میں شامل نہ کیا جائے، جن بچوں کا سی آر او میں شامل کیا گیا اسے خارج کیا جائے ۔

عدالت کا کہنا تھا کہ سی ٹی او کہہ کر گیا کہ سی آر او نہیں کروائیں گئے ، پہلے چھ اب کل پھر ایک شخص ہلاک ہو گیاہے ۔

Leave a reply