نگران وزیر اعلیٰ آئی جی پر کیوں برہم

1
88

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایف آئی آر میں تاخیر ہونے پر آئی جی پر برہمی کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر ایسا کرنا ہے تو تھانوں سے انصاف اور 24 گھنٹوں میں ایف آئی آر کے اندراج کے بورڈ پھاڑ دیں، آپ لوگ تھانوں کی حالت بدلنا ہی نہیں چاہتے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے سگیاں کے قریب فیکٹری ایریا تھانے کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے چوری کے پرچوں میں تاخیر ہونے پر آئی جی پنجاب پر برہمی کا اظہار کیا۔

نگراں وزیر اعلیٰ نے آئی جی پنجاب عثمان انور سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ تو کہتے ہیں 24 گھنٹوں میں چوری کا مقدمہ درج ہوگا لیکن تھانوں میں 4 ، 4 دن سے مقدمے درج نہیں ہو رہے۔

محسن نقوی نے سخت گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی صاحت تھانوں سے 24 گھنٹوں میں ایف آئی آر کے اندراج اور انصاف کا بورڈ پھاڑ دیں، تھانوں کی حالت بدلنا ہی نہیں چاہتے۔

آئی جی پنجاب عثمان انور نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ آپ جس ایف آئی آر کی بات کر رہے ہیں وہ چوری کی نہیں۔

جس پر اسٹاف نے آئی جی پنجاب کو بتایا کہ محسن نقوی جس مقدمے کی بات کر رہے ہیں وہ چوری کا ہی ہے، تاہم پہلے تو آئی جی پنجاب وزیر اعلی کو ایف آئی آر میں تاخیر پر ہی بریف کرتے رہے۔

نگراں وزیراعلی نے پرچے میں تاخیر پر ایس ایچ او کوعہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا ہے اور وزیر اعلیٰ کے حکم پر آئی جی پنجاب نے بھی فوری طور پر ایس ایچ کو ہٹانے کا حکم دے دیا۔

1 comment

Leave a reply