
پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے جلد ماں بننے کی خوشخبری سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی نئی پوسٹ کے ذریعے یہ خوشی ظاہر کی، جس میں انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ ایک خوبصورت فوٹو شوٹ بھی شیئر کیا۔ تصاویر میں دونوں کو سفید رنگ کے ملبوسات میں دیکھا جا سکتا ہے۔
اشنا شاہ کی جانب سے یہ خوشخبری سامنے آنے کے بعد ان کے مداحوں اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔









