
کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین آپریشن عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے ملک کے دیگر شہروں کے لیے ٹرین سروس معطل کر دی گئی ہے، جس کے باعث پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج روانہ نہیں ہو سکی۔ اسی طرح کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد سے ہی واپس بھیج دیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس کی معطلی ناگزیر وجوہات کی بنا پر کی گئی ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ سے کراچی چلنے والی بولان میل پہلے ہی بند ہے جبکہ کوئٹہ–چمن ریلوے سیکشن پر بھی ٹرین سروس معطل ہے۔









