کے پی کے اسمبلی کسی بھی وقت تحلیل کر سکتا ہوں

0
78

کے پی کے اسمبلی کسی بھی وقت تحلیل کر سکتا ہوں

وزیراعلیٰ کے۔پی۔کے علی امین گنڈا پور نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی وقت اسمبلی تحلیل کر سکتا ہوں، اگر ہم بجٹ پاس نہیں کریں گے تو وفاق فنانشل ایمرجنسی سے صوبے کا کنٹرول سنبھال لے گا، ان کا کہنا تھا کہ سازشوں سے کے۔پی۔کے حکومت گرانے کی کوشش ہو رہی ہے، گورنر خیبرپختونخوا نے بجٹ اجلاس کے لیے بھیجی گئی سمری منظور نہیں کی، انہوں نے حکومتی اراکین کو آج کٹ موشن پر ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کی ہدایت کی ہے، بجٹ پر بانی پی۔ ٹی۔ آئی کے ساتھ مشاورت ان کا سیاسی حق ہے، ان کی منظوری کے بعد ہی کے۔پی۔کے کا بجٹ منظور ہو گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس نظام کے خلاف تحریک چلائیں گے، یہ نظام مزید نہیں چلے گا، ہم ایسے نظام کو چلنے ہی نہیں دیں گے۔

Leave a reply