کراچی: انمول عرف پنکی کے مالیاتی ریکارڈ میں اہم انکشاف

0
13
کراچی: انمول عرف پنکی کے مالیاتی ریکارڈ میں اہم انکشاف

کراچی میں انمول عرف پنکی کے مالیاتی ریکارڈ کی جانچ کے دوران ایک بند شدہ بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ اکاؤنٹ ایک غیر ملکی بینک کی برانچ میں کھولا گیا تھا اور جنوری 2017 سے دسمبر 2024 تک فعال رہا۔ اس دوران اکاؤنٹ میں مجموعی طور پر 1,439 ٹرانزیکشنز کے ذریعے 6 کروڑ 40 لاکھ 48 ہزار 848 روپے جمع کرائے گئے۔
دستاویزات کے مطابق اسی اکاؤنٹ سے 854 ٹرانزیکشنز کے ذریعے 6 کروڑ 38 لاکھ 4 ہزار 556 روپے نکالے گئے، جبکہ 696 کیش ٹرانزیکشنز میں 5 کروڑ 74 لاکھ 26 ہزار 500 روپے جمع بھی ہوئے۔
ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ مختلف سالوں میں رقم نکلوانے کا سلسلہ جاری رہا، جس میں 2017 میں 22 لاکھ سے زائد، 2018 میں 25 لاکھ سے زیادہ، 2019 میں 16 لاکھ سے زائد، 2020 میں 10 لاکھ سے زائد اور 2021 میں 6 لاکھ سے زائد رقم نکلوائی گئی۔
اسی طرح 2022 میں 11 لاکھ سے زیادہ، 2023 میں 18 لاکھ سے زائد اور 2024 میں 23 لاکھ سے زیادہ رقم نکالی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ یہ اکاؤنٹ ایک ادارے کی ہدایت پر بند کیا گیا تھا۔

Leave a reply