عدالت نے جواب طلب کر لیا

0
67

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں محکمہ پولیس سے برطرف کیے گئے ریٹائرڈ فوجیوں کی بحالی کیس پر سماعت ہوئی ۔

سرکاری وکیل نے بحالی کے اقدامات پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کر لی ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے درخواست پر سماعت کی ۔

درخواست مدثر یونس سمیت دیگر نے ایڈووکیٹ آصف شہزاد کے توسط سے درخواست دائر کی ہے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فوج سے ریٹائر افراد کو 2006 سے مختلف ادوار میں پولیس میں بھرتی کیا گیا،2021 میں 1200 کے قریب بھرتی کیے گئے ملازمین کو برطرف کیا گیا ، پنجاب ریگولائیزیشن ایکٹ 2018 کے تحت بحالی کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی، کمیٹی کمشنر،سی سی پی او لاہور،ڈی سی لاہور،اور محکمہ خزانہ پر مشتمل تھی، کمیٹی نے 15 جون 2023 کو بحال کرنے کا حکم دے دیا،506 برطرف ملازمین کی کمیٹی حکم کے مطابق بحالی نہیں کیا جا رہا،عدالت کمیٹی کے حکم کے تحت بحال کرنے کا حکم دے ۔

سرکاری وکیل نے عدالت سے تفصیلی جواب کے لیے مہلت دینے کی استدعا کی ۔

سرکاری وکیل نے عدالت میں بتایا کہ بحالی کی درخواستوں پر کام جاری ہے،آئندہ سماعت تک بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا ۔

Leave a reply