کینسر اور فالج سے محفوظ رکھنے والی کجھور کے حیرت انگیز فوائد
لندن: ( ہاٹ لائن نیوز) طبی ماہرین نے تحقیق کرکے کھجور کے لاتعداد فوائد ثابت کئے ہیں ، کھجور کئی امراض سے محفوظ رکھتی ہے اور یہ ہماری غذائی کمی کو بھی پورا کرتی ہے۔
کھجور میں 6 وٹامن پائے جاتے ہیں۔ اس میں وٹامن سی کی مقدار کم لیکن وٹامن بی ون ، وٹامن بی ٹو ، نائکوٹائنِک ایسڈ اور وٹامن اے کافی تعداد میں پائے جاتے ہیں۔ اس میں فائبر بھی پائے جاتے ہیں جبکہ تانبا ، سیلینیئم ، پوٹاشیئم ، میگنیشیئم اور دیگر اہم معدنیات بھی وافر مقدار میں موجود ہوتی ہیں۔
انہی اجزاء کی وجہ سے کھجور فوری توانائی فراہم کرتی ہے ، اس سے پیٹ بھرنے کا احساس ہوتا ہے۔ عربی طبیبوں نے اسی وجہ سے اس کو مکمل غذا قرار دیا ہے۔
واشنگٹن ڈی سی کی غذائی ماہر ایلیسن ٹیپر کے مطابق صبح کے وقت کھجور کھانے سے پورا دن توانائی بحال رہتی ہے ۔
کھجوروں میں اینٹی آکسیڈنٹس کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے ، کھجور ہمیں اندرونی سوزش ، کینسر اور امراضِ قلب سے بھی بچاتی ہے ۔
کھجور میں پولی فینولز نامی اینٹٰی آکسیڈںٹس ہمیں کیمیکل زیابیطس، اعصابی تناؤ اور کینسر سے محفوظ رکھتے ہیں۔
کھجور میں موجود اینٹی آکسیڈںٹس اور فائبر دل کے لیے مفید ہیں۔کھجور کولیسٹرول کو معمول پر رکھنے میں مدد دیتی ہے ، اس سے ہارٹ اٹیک ، بلڈ پریشر اور فالج کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔