ہری پور: گیس پائپ لائن دھماکہ، ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

0
2
ہری پور: گیس پائپ لائن دھماکہ، ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

ہری پور کے علاقے حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 8 افراد زخمی بھی ہوئے۔
ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) کے مطابق آگ گیس پائپ لائن میں دھماکے کے باعث بھڑکی۔ امدادی کارروائیوں میں پانچ مختلف اضلاع کی فائر بریگیڈ ٹیموں نے حصہ لیا اور پولیس نے بھی ریسکیو اداروں کے ساتھ مل کر بھرپور مدد فراہم کی۔
حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں سے پانچ کی لاشیں کوٹ نجیب اللہ اسپتال منتقل کی گئیں، جبکہ تین افراد کی لاشیں ٹراما سینٹر میں موجود ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا ہے، جبکہ متعلقہ اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

Leave a reply