اڈیالہ جیل میں قانونی دستاویزات گم ہونے کا دعویٰ، دستخط کا معاملہ تاخیر کا شکار

0
9
اڈیالہ جیل میں قانونی دستاویزات گم ہونے کا دعویٰ، دستخط کا معاملہ تاخیر کا شکار

عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ اڈیالہ جیل حکام کو دستخط کے لیے بھیجے گئے وکالت نامے گم ہوگئے ہیں، جس کے باعث قانونی کارروائی متاثر ہو رہی ہے۔
وکیل کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی قانونی دستاویزات پر دستخط کا معاملہ تاحال حل نہیں ہو سکا۔ اس سلسلے میں انہوں نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو ایک اور خط ارسال کیا ہے، جس میں وکالت ناموں پر دستخط کروا کر فوری واپسی کی درخواست کی گئی ہے۔
خط کی نقول رجسٹرار سپریم کورٹ، سیکرٹری چیف جسٹس آف پاکستان اور آئی جی جیل خانہ جات کو بھی بھیجی گئی ہیں تاکہ معاملے کی فوری نوعیت کو اجاگر کیا جا سکے۔
وکیل کا کہنا ہے کہ 7 اپریل کو بھی قانونی دستاویزات ایک نجی کوریئر کمپنی کے ذریعے جیل بھجوائی گئی تھیں، تاہم جیل حکام کے مطابق وہ دستاویزات موصول ہونے کے باوجود گم ہو گئی ہیں۔ انہوں نے اس صورتحال کو سنگین انتظامی غفلت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا رویہ قیدی کے انصاف تک رسائی میں رکاوٹ کے مترادف ہے۔
مزید برآں، وکیل نے نشاندہی کی کہ سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی مدت تیزی سے ختم ہو رہی ہے، اس لیے جیل انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس معاملے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرے اور وکالت ناموں پر دستخط کے عمل کو یقینی بنائے۔

Leave a reply