ڈی ایس پی نے معافی مانگ لی

2
152

پشاور: ( ہاٹ لائن نیوز) سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر عدالتی فیصلے پر تنقید کرنیوالے ڈی ایس پی نےپشاور ہائیکورٹ میں پیش ہوکر معافی مانگ لی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے فیصلے پر تنقید کرنیوالے ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈی ایس پی محمد خان کے خلاف کیس کی پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی ، چیف جسٹس محمد ابرہیم خان نے کیس سماعت کی۔

ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے کہا گیا کہ جج کے فیصلے پر تنقید کرنیوالے ڈی ایس پی کو محکمانہ چارج شیٹ کیا گیا جب کہ اپنے آپ کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتے ہوئے ڈی ایس پی نے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ڈی ایس پی کو ہدایت دیتے ہوئےکہا ہے کہ وہ ایڈیشنل سیشن جج سے معافی مانگیں تب ہی انکو کیس سے ڈس چارج کیا جائےگا۔

عدالت نے 25 ستمبر تک کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

2 comments

  1. AA List 5 April, 2024 at 21:32 Reply

    Hello! Do you know if they make any plugins to help with Search Engine
    Optimization? I’m trying to get my blog to rank for
    some targeted keywords but I’m not seeing very good success.
    If you know of any please share. Many thanks! You can read similar art
    here: Scrapebox List

Leave a reply