یمنی زیدی تنقید کی زد میں

0
130

ہاٹ لائن نیوز : مقبول ترین ڈرامہ سیریل ‘تیرے بن’ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ یمنی زیدی کو اپنے نئے فوٹو شوٹ کے بعد شدید تنقید کا سامنا ہے۔

یمنہ زیدی نے حال ہی میں کپڑے کے ایک برانڈ کی تشہیر کے لیے ایک نیا فوٹو شوٹ کیا، جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی پوسٹ کی۔

اداکارہ بولڈ ویلویٹ ڈریس میں نظر آئیں جب کہ ان کا میک اپ اور ہیئر اسٹائل بھی لباس کے مطابق کیا گیا تاہم یمنی زیدی کے مداح ان کے فوٹو شوٹ سے خوش نہ ہوئے ۔

یمنی زیدی کی پوسٹ پر مداحوں نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسے کپڑے آپ کی شخصیت کے لیے نہیں، آپ سادہ اور روایتی کپڑوں میں خوبصورت نظر آتی ہیں۔

Leave a reply