چینی صدرکااظہارتعزیت

0
110

اسلام آباد: (ہاٹ لائن نیوز) چین کے صدر شی جن پنگ نے پاکستان میں ہونے والے بم دھماکوں پر صدر مملکت ڈاکڑ عارف علوی سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چینی حکومت اور عوام دھماکوں میں ہونے والے زخمیوں اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔ چینی صدر نے مزید کہا کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔

چینی صدر کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے۔

Leave a reply