خیبرپختونخوا میں پہلی بار خواجہ سرا افراد جیل وارڈن تعینات

0
4
خیبرپختونخوا میں پہلی بار خواجہ سرا افراد جیل وارڈن تعینات

خیبرپختونخوا میں پہلی بار خواجہ سرا برادری سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو جیل وارڈن کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔
جیل حکام کے مطابق یہ صوبے میں اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے، جس کے تحت صوبیہ خان اور زوہیب کو جیل وارڈن بھرتی کیا گیا ہے۔ دونوں اہلکار آئندہ ہفتے سے سینٹرل جیل میں اپنی ڈیوٹی کا آغاز کریں گے۔
سپرنٹنڈنٹ جیل نے اس اقدام کو ادارے میں شمولیت کے فروغ اور مساوی مواقع کی فراہمی کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔

Leave a reply