
بستی چانڈیہ میں زمین کے تنازعے پر پیش آنے والا افسوسناک واقعہ پانچ افراد کی جان لے گیا۔
ذرائع کے مطابق جھگڑا قریبی رشتہ داروں کے درمیان زمین کے معمولی تنازعے پر شروع ہوا، جو دیکھتے ہی دیکھتے فائرنگ کے تبادلے میں تبدیل ہو گیا۔ اس واقعے میں ایک خاندان کے چار افراد جبکہ دوسرے فریق کا ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔
جاں بحق افراد کی نماز جنازہ مقامی سطح پر ادا کی گئی، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ایک ہی گھر کے تین افراد کے جنازے ایک ساتھ اٹھنے پر ماحول انتہائی غمگین ہو گیا اور علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔
حکام کے مطابق نماز جنازہ کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔
دوسرے فریق سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی نماز جنازہ علیحدہ طور پر ادا کی گئی۔
تمام جاں بحق افراد کو ان کے آبائی قبرستانوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے، جبکہ علاقے میں صورتحال اب بھی افسردہ بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں زخمی ہونے والے تین افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں، اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔









