نگران وزیر خارجہ بھی لندن روانہ
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز ) نگران وزیر خارجہ آج لندن پہنچیں گے ، وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی دورہ برطانیہ کے بعد امریکہ بھی جائیں گے۔
نگران وزیر خارجہ منگل سے لندن میں شروع ہونیوالے دولت مشترکہ یوتھ وزارتی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اجلاس میں وزیر اعظم یوتھ پروگرام میں تعلیم، ماحولیات ، روزگار، مصروفیت کے اہم شعبوں کی نشاندہی پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے ۔
وزیر خارجہ کی لندن میں دولت مشترکہ میں شریک ہونیوالے حکام کے ساتھ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق جلیل عباس جیلانی لندن میں 4 روز تک قیام کریں گے، اور برطانوی ہم منصب سے ملاقات بھی کریں گے۔