پی ٹی آئی لانگ مارچ کے پیش نظر پنجاب حکومت کا وفاق سے فوج، رینجرز کی تعیناتی کا مطالبہ

0
13
پی ٹی آئی لانگ مارچ کے پیش نظر پنجاب حکومت کا وفاق سے فوج، رینجرز کی تعیناتی کا مطالبہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اعلان کردہ لانگ مارچ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کے لیے وفاقی حکومت سے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی درخواست کر دی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے محکمہ داخلہ کی جانب سے وفاق کو بھیجے گئے خط میں راولپنڈی، اٹک، جہلم اور میانوالی میں رینجرز کی تعیناتی کی درخواست کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے راولپنڈی میں فوج کی تعیناتی کی بھی درخواست کی ہے۔ خط میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے فوج اور رینجرز کی خدمات 5 اکتوبر تک حاصل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق یہ اقدامات پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب اعلان کردہ لانگ مارچ کے تناظر میں سکیورٹی انتظامات کا حصہ ہیں۔

پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد متعلقہ اضلاع میں انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سکیورٹی پلان پر بھی کام جاری ہے۔

Leave a reply