محافظوں میں کرپشن کی بڑی کہانی سامنے آگئی

2
108

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) محافظوں میں کرپشن کی بڑی کہانی سامنے آ گئی ، ایس ایچ او شاہدرہ پر تین کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام عائد کر دیا گیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او پر 3 کروڑ کی کرپشن کا الزام لگنے پر سی سی پی او لاہور نے ایس ایچ او کیخلاف انکوائری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او شاہدرہ انکوائری میں پیش ہونے کی بجائے فرار ہوگئے ہیں ، ایس ایچ او کی گرفتاری کے لیے سی آئی اے پولیس جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کرپشن کا الزام سامنے آنے پر ایس ایچ او شاہدرہ کو معطل کردیا ہے ۔

2 comments

Leave a reply