قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے والی خاتون کون ؟

2
189

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) سوئیڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی روکنے والی عورت غیر مسلم خاتون تھی ، جس کا کہنا ہے کہ عام سویڈش اس طرح کے اقدامات کے پیچھے کھڑے نہیں ہیں، مجھے سزا کا سامنا ہے مگر افسوس نہیں ہے۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں ڈنمارک کے صحافی رابرٹ کارٹر نے انکشاف کیا ہے کہ سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کو روکنے والی سسیلیا ساو غیر مسلم خاتون اور 2 بچوں کی ماں ہے ۔

رابرٹ کارٹر کے مطابق غیر مسلم خاتون سسیلیا ساو کا کہنا ہے کہ عام سویڈش اس طرح کے اقدامات کے پیچھے کھڑے نہیں ہیں، مجھے سزا کا سامنا ہے مگر اس بات کا کوئی افسوس نہیں ہے۔

واضح رہے کہ 18 اگست کو سویڈن کے دارحکومت اسٹاک ہوم میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی تھی ، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

2 comments

  1. Backlinks List 3 April, 2024 at 09:06 Reply

    Good day! Do you know if they make any plugins to help with
    Search Engine Optimization? I’m trying to get my blog to rank for some targeted keywords but
    I’m not seeing very good results. If you know of any please share.

    Thank you! I saw similar blog here: Auto Approve List

Leave a reply