اسلام آباد میں پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت بحال

0
10
اسلام آباد میں پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت بحال

اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹ کی مکمل بحالی کا اعلان کرتے ہوئے پبلک اور گڈز گاڑیوں کی آمد و رفت دوبارہ شروع کر دی ہے، تاہم فیض آباد بس ٹرمینل بدستور بند رہے گا اور اس حوالے سے آئندہ ہدایات کا انتظار کیا جائے گا۔
انتظامیہ کے مطابق شہر کی تمام مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند ہوں گے، جبکہ ضروری سروسز جیسے اسپتال، میڈیکل اسٹورز، پیٹرول پمپس اور دودھ کی دکانیں اس پابندی سے مستثنیٰ رہیں گی۔
ریسٹورنٹس، فوڈ آؤٹ لیٹس اور تندور رات 10 بجے تک کاروبار جاری رکھ سکیں گے۔ اسی طرح ہائیکنگ ٹریلز کو بھی عوام کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
دوسری جانب راولپنڈی کے تمام داخلی اور خارجی راستے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے ہیں، جبکہ راولپنڈی-اسلام آباد میٹرو بس سروس اور گرین لائن بس سروس بھی دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔

Leave a reply