حساس موضوع پر گفتگو اداکارہ کو مہنگی پڑ گئی

0
136

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ صنم جنگ ’حساس موضوع‘ پر گفتگو کرنے کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئیں

سوشل میڈیا پر صنم جنگ نے ”پرفیکٹ لائف پارٹنر“ کی خوبیوں کے حوالے سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے ، جس میں اداکارہ نے کہا ہے کہ جو شخص اپنی بیوی کو بااختیار بناتا ہے وہ ہی صحیح مرد ہوتا ہے ، ’اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو گاڑی چلانے کی اجازت دیتا ہے، بیوی کا بینک اکاؤنٹ کھلواتا ہے اور بیوی کا کیریئر بنانے میں اسکی مدد کرتا ہے تو وہ مناسب لائف پارٹنر ہوتا ہے‘۔

اداکارہ کا مزید کہنا ہے کہ ’اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو کام کرنے سے ، اسکو بااختیار بننے سے روکتا ہے تو وہ صحیح لائف پارٹنر ثابت نہیں ہوسکتا‘۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےاداکارہ کی اس ویڈیو پر ملا جلا ردِ عمل سامنے آیا ہے ، جب کہ کئی صارفین نے اداکارہ پر کڑی تنقید کی ہے۔

ایک صارف کا کہنا ہے کہ ’اس طرح تو آدھی سے زیادہ عوام کے ابو، چاچا اور دادا سب غلط انسان تھے ۔

ایک صارف نے کہا ہے کہ یہ عجیب بکواس ہے ۔ بلکہ جو مرد خود سارا دن خوار ہو کر آپکی اور بچوں کی ضروریات پوری کرتا ہے، آپ تک زمانے کی سختی نہیں آنے دیتا، در اصل مرد وہی ہوتا ہے‘۔

Leave a reply