نگران حکومت سٹپٹا گئی

4
148

اسلام آباد: ( ہاٹ لائن نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے اُڑان بھرنے کیلئے نگران حکومت سے 23 ارب روپے مانگ لیے ۔

ذرائع کے مطابق نگران حکومت پی آئی اے کی جانب سے بیل آؤٹ پیکج مانگنے پر سٹپٹا گئی اور مینجمنٹ کو اس حوالے سے قابل عمل پلان تیار کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے مینجمنٹ نے نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے ملاقات کر کے حکومت کے سامنے اپنا مطالبہ رکھا۔

واضح رہے کہ پبلک سیکٹر میں سب سے زیادہ نقصانات کرنے میں پی آئی اے سب سے آگے ہے، جب کہ نئی آنے والی ہر حکومت پی آئی اے کو بچانے کیلئے بجٹ میں رقم مختص کرتی ہے۔

4 comments

Leave a reply