تاریخ عالم کا مختصر ترین نکاح

0
147

کویت: ( ہاٹ لائن نیوز) کویت میں دلہن اپنے شوہر کی جانب سے کہے گئے ایک لفظ سے اس قدر خفا ہوگئی کہ نکاح کے صرف تین منٹ بعد ہی طلاق کا تقاضا کردیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نکاح کی قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد جوڑا عدالت سے باہر آرہا تھا کہ دلہن کا پیر کسی چیز میں پھنس گیا اور وہ گر گئی، یہ دیکھ کر دولہا نے دلہن کو ’غبیہ‘ یعنی بے وقوف کہہ دیا۔

دلہن کو شوہر کیجانب سے کہا گیا یہ لفظ بہت ناگوار گزرا اور دلہن نے فوری طور پر جج سے فسخ نکاح کی درخواست کر دی۔

جج نے بھی دلہن کی جانب سے کی گئی درخواست فورا قبول کرلی ، نکاح کے ٹھیک 3 منٹ بعد فسخ نکاح کی دستاویز جاری کردی گئی ۔

دلہا و دلہن شوہر اور بیوی کی حیثیت سے نکاح کے بعد عدالت سے باہر بھی نہیں آئے تھے کہ دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی، اس نکاح کو کویت کی تاریخ کا مختصر ترین نکاح قرار دیا گیا ہے۔

Leave a reply