ایشیاء کپ کے تمام میچز کہاں منتقل ہوئے ؟

1
129

کولمبو: ( ہاٹ لائن نیوز) خراب موسم کے باعث کولمبو میں کھیلے جانے والے ایشیاء کپ کے تمام میچز اب ہمبنٹوٹا منتقل کردئیے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسرا پاک بھارت میچ 10 ستمبر کو ہمبنٹوٹا میں ہو گا تاہم دوبارہ بارش کی صورت میں اسکے لئے ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب پی سی بی کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے اے سی سی کے صدر جے شاہ سے ایشیا کپ کے میچز کےحوالے سے رابطہ کیا ہے۔

ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں مزید بارشوں کا امکان ہے جب کہ پاکستان میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے ، اس لیے میچز پاکستان منتقل کرنے کے بارے میں سوچ بچار کریں۔

1 comment

Leave a reply