وزارت انفارمیشن و ٹیکنالوجی کے ہوشربا دعوے

2
101

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) وزارت انفارمیشن و ٹیکنالوجی نے ہوشربا دعویٰ کیا ہے کہ ملکی سطح پر موبائل فونز تیار کرنے والے یونٹ نے 5 کروڑ موبائل فونز تیار کرلیے ہیں ۔

وزارت انفارمیشن و ٹیکنالوجی کی جانب سے کی گئی ایکس پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے 33 موبائل یونٹ تیار کرنے والوں نے مجموعی طور پر پانچ کروڑ موبائل فونز تیار کرلیے ہیں ۔

پوسٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ موبائل فون کی پاکستان میں تیاری سے چالیس ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں ۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے رواں سال ایک لاکھ 20 ہزار موبائل ڈیوائسز بیرون ممالک بھیجی ہیں ۔

پی ٹی اے کے مطابق ملک میں تیار کیے گئے 56 فی صد موبائل فونز پاکستانی موبائل نیٹ ورکس پر ہی چل رہے ہیں۔

2 comments

Leave a reply