ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ: پاکستان نے ساتویں بار عالمی ٹیم ٹائٹل جیت لیا

0
16
ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ: پاکستان نے ساتویں بار عالمی ٹیم ٹائٹل جیت لیا

پاکستان نے اسکریبل کے عالمی میدان میں ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔ 21ویں ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے عالمی ٹیم ٹائٹل ساتویں مرتبہ اپنے نام کر لیا۔

چیمپئن شپ کے مختلف مقابلوں میں بھی پاکستانی کھلاڑی نمایاں رہے اور کئی اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ انفرادی مقابلوں میں پاکستان کے تین کھلاڑی ٹاپ 10 میں شامل ہونے میں کامیاب رہے، جبکہ آسٹریلیا کے دینتھ فرنینڈو نے مجموعی انفرادی عالمی ٹائٹل حاصل کیا۔

پاکستان کی جانب سے احمد سلمان نے انڈر 16 کیٹیگری میں عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ احد صولت فاطمی نے انڈر 14 کا ٹائٹل جیتا۔

انڈر 12 کیٹیگری میں پاکستانی کھلاڑی مصطفیٰ فرحان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ انڈر 10 میں پاکستان کے کم عمر کھلاڑی تیمور وسیم نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے عالمی اعزاز اپنے نام کیا۔

تیمور وسیم کی یہ مسلسل دوسری بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے گزشتہ سال انڈر 8 کیٹیگری میں بھی عالمی ٹائٹل جیتا تھا۔

ایونٹ میں 11 ممالک کے 183 نوجوان کھلاڑیوں نے شرکت کی، جہاں پاکستانی کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر سب سے زیادہ ٹرافیاں حاصل کرکے اپنی برتری قائم رکھی۔

Leave a reply