
ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں مسلسل دوسرے روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 49 ہزار 236 روپے فی تولہ ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 9 ہزار 688 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 85 ہزار 147 روپے تک پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی دیکھی گئی، جہاں فی اونس قیمت 113 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 268 ڈالر ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔








