ہانیہ عامر نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

0
47

ہاٹ لائن نیوز : ہانیہ عامر پاکستان کی معروف اداکاراں میں سے ایک ہیں، وہ کئی ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکی ہیں، ڈرامہ سیریل “میرے ہمسفر” کی کامیابی کے بعد وہ بھارت میں بھی بہت مشہور ہوئیں، ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر اکثر اپنی دلچسپ تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں جس کی وجہ سے انسٹاگرام پر فالووز کی تعداد 12.9 ملین ہے، ہانیہ عامر نے اب اپنی کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کیں جن میں انہیں مکہ مکرمہ میں دیکھا گیا ہے۔

انہوں نے تصاویر میں حجاب کیا ہوا ہے جبکہ وہ اس مقدس مقام کی زیارت کر کے بہت خوش بھی نظر آئی ہیں، ہانیہ عامر نے 23 مارچ کو اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر یہ تصاویر پوسٹ کی اور عمرے کی ادائیگی پر اللہ تعالی کا شکر ادا کیا یے جبکہ ساتھی فنکاروں اور سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے ان کو عمرے کرنے پر مبارکباد دینے کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔

Leave a reply