
ہالی وڈ کی نئی فلم “اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے” نے ریلیز کے بعد دنیا بھر میں زبردست بزنس کرتے ہوئے باکس آفس پر نمایاں ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم نے اپنے ابتدائی ویک اینڈ پر تقریباً 355 ملین ڈالر کا بزنس کیا، جو امریکی باکس آفس کی تاریخ میں سب سے بڑی اوپننگز میں شمار کیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل سب سے زیادہ افتتاحی کمائی کا ریکارڈ 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم “ایونجرز: اینڈ گیم” کے پاس ہے، جس نے اپنے پہلے ہفتے کے اختتام پر 357 ملین ڈالر کمائے تھے۔
فلم میں اسپائیڈر مین کا کردار ٹام ہالینڈ جبکہ اہم کردار میں زینڈایا بھی شامل ہیں۔ دونوں اداکار حقیقی زندگی میں بھی ایک دوسرے کے شریکِ حیات ہیں۔








