پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، فی تولہ 1,800 روپے سستا

0
11
پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، فی تولہ 1,800 روپے سستا

پاکستان میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی دیکھنے میں آئے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1,800 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 32 ہزار 36 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1,543 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 70 ہزار 401 روپے پر آگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 33 سینٹس سستی ہو کر 58 ڈالر 91 سینٹس پر آگئی، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 33 روپے کمی سے 6 ہزار 370 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 28 روپے کم ہو کر 5 ہزار 461 روپے ہوگئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی مرتب ہوتے ہیں، جس کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر ردوبدل دیکھا جا سکتا ہے۔

Leave a reply