پاکستان مردہ آباد کہنے والے پر کیس دائر

0
45

ہاٹ لائن نیوز : 1997 کے صدارتی الیکشن میں بیلٹ پیپرز پر پاکستان مردہ باد اور پختونواہ زندہ باد کا نعرہ لکھنے کا معاملہ، بیلٹ پیپر پر نعرہ لکھنے والے کے خلاف کارروائی کے کیس کی فل کورٹ میں سماعت کے لیے درخواست دائر، درخواست پاکستانی نژاد امریکی سید اقتدار حیدر نے دائر کی ہے۔

درخواست میں موقف ہے کہ بیلٹ پیپر پر پاکستان مخالف نعرہ لکھنے پر تاحال کارروائی نہ ہوسکی، چھبیس سال سے نعرہ لکھنے والے کےخلاف کارروائی کے لئے کوشش کررہا ہوں،نعرہ لکھنے والے کے خلاف کارروائی کرانا ہر پاکستانی کا فرض ہے، درخواست میں موقف ہے کہ اس اہم کیس کو ہائیکورٹ کے تمام ججز 23 مارچ کو سماعت کر کے فیصلہ سنائیں۔

عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں فل کورٹ اس کیس کی سماعت کرے،ہائیکورٹ کے حکم پر 766 ممبران اسمبلی کے خلاف 2007 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

Leave a reply