پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں نافذ

0
9
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں نافذ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کیمطابق پیٹرول کیقیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کیقیمت میں 7 روپے 15 پیسےفی لیٹر اضافہ کیاگیا ہے۔

اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 320 روپے 73 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 367 روپے 21 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 22 جولائی 2026 سے کیا گیا ہے۔

Leave a reply