افغانستان میں پاکستانی فضائی کارروائی، 22 دہشت گرد ہلاک ہونے کا دعویٰ

0
17
افغانستان میں پاکستانی فضائی کارروائی، 22 دہشت گرد ہلاک ہونے کا دعویٰ

پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردوں کے مبینہ ٹھکانوں کے خلاف فضائی کارروائی کرتے ہوئے 22 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

وزارتِ اطلاعات کے مطابق کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی، جس کے دوران دہشت گردوں کے دو مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملوں میں مبینہ طور پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں میں موجود اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ بھی تباہ ہوا۔

حکام کے مطابق کارروائی کا ہدف فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان سے وابستہ عناصر کے مبینہ مراکز تھے۔ پاکستان کا مؤقف ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے سرگرم دہشت گرد گروہوں کی کارروائیاں ملک کی سلامتی کے لیے مسلسل خطرہ ہیں۔

پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ کارروائی میں عام شہریوں اور غیر متعلقہ تنصیبات کو نقصان سے بچانے کے لیے خصوصی احتیاط برتی گئی۔

حکام کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیاں عزمِ استحکام کے فریم ورک کے تحت جاری رہیں گی، جبکہ ملک میں دہشت گرد نیٹ ورکس اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ برقرار رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

Leave a reply