کشمیر پر سیاسی بیان بازی تیز، احسن اقبال کا بلاول بھٹو کو کرارا جواب

0
32
کشمیر پر سیاسی بیان بازی تیز، احسن اقبال کا بلاول بھٹو کو کرارا جواب

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام اپنے علاقے کو بہتر ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں اور وہ ایسی طرز کی ترقی کے خواہاں ہیں جیسی بڑے شہروں میں نظر آتی ہے۔
نارووال میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام سیاسی جماعتوں کی کارکردگی سے واقف ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ کس دور حکومت میں کیا اقدامات کیے گئے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی کو ملک بھر میں پذیرائی حاصل ہے اور پارٹی پاکستان کی ترقی اور استحکام کی علامت سمجھی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو بڑا سیاسی نقصان ہوگا اور پیپلز پارٹی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آئے گی۔
بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام خود کریں گے اور ان کی جماعت ہر فورم پر کشمیریوں کی آواز بنے گی۔

Leave a reply