اعجازچودھری کاکیا ہوا؟ بڑی خبرسامنے آگئی

0
67

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما اعجاز چوہدری کی طبیعت ناساز ، جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا ۔

کلمہ چوک میں کینٹینر جلانے اور مسلم لیگ نون کے آفس کو جلانے کے مقدمات میں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

عدالت نے کہا ہے کہ ملزم اعجاز چوہدری کی طبعیت ناساز ہے لہذا پولیس جیل میں ہی اپنی تفتیش مکمل کرے ، تین روزہ جسمانی ریمانڈ کے دوران ملزم جیل میں ہی رہے گا ۔

تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ مقدمہ میں بغاوت, جنگ چھیڑنے اور عوام کو فسادات پر اکسانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں ، نئے الزامات کی تحقیقات کیلئے ملزم کا دوبارہ جسمانی ریمانڈدیا جائے۔

Leave a reply