
اسلام آباد: پاکستان میں موبائل فونز کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران پاکستان نے 530 ارب 49 کروڑ روپے مالیت کے موبائل فون درآمد کیے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں موبائل فونز کی درآمدات میں 27.24 فیصد اضافہ ہوا۔ جون 2026 میں بھی موبائل فون درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 11.73 فیصد جبکہ سالانہ بنیادوں پر 1.07 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں موبائل فونز کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ملک اب بھی بڑی حد تک درآمد شدہ موبائل فونز پر انحصار کر رہا ہے۔









