مراد علی شاہ تیسری بار سندھ کے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے

0
54

ہاٹ لائن نیوز : پیپلزپارٹی کے امیدوار مراد علی شاہ تیسری بار سندھ کے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ کی زیرصدارت سندھ اسمبلی کااجلاس ہواجس میں قائدایوان کاانتخاب کیاگیا۔

انتخابی عمل مکمل ہونےکےبعدسندھ اسمبلی کے اسپیکرنےاعلان کیا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار مرادعلی شاہ 112 ووٹ لیکر سندھ کےوزیراعلیٰ منتخب ہوگئےجبکہ ایم کیو ایم کےعلی سہاریہ کو 36 ووٹ ملے۔

پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سردار شاہ نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج شہر قلندر کیلیے خوشی کی بات ہے، مراد علی شاہ مسلسل تیسری بار اس تاریخی ایوان کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے ہیں۔

سردار شاہ نے کہا کہ باپ کے بعد بیٹے کا اسی عہدے پر فائز ہونا فخر کی بات ہے۔

Leave a reply