مون سون کا نیا وار، 23 جولائی تک سیلابی صورتحال کا خدشہ، کئی علاقے الرٹ

0
24
مون سون کا نیا وار، 23 جولائی تک سیلابی صورتحال کا خدشہ، کئی علاقے الرٹ

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 19 سے 23 جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی جبکہ نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب (اربن فلڈنگ) کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق مون سون ہواؤں اور مغربی سلسلے کے زیر اثر 20 سے 23 جولائی کے دوران گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور بالائی پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز بارشیں متوقع ہیں۔
ادارے نے خبردار کیا ہے کہ گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور شمالی پنجاب کے بالائی علاقوں میں فلیش فلڈ اور پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ موجود ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب کے مقام مرالہ اور دریائے جہلم کے منگلا ڈیم سے بالائی علاقوں میں ممکنہ سیلابی ریلوں کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ متعلقہ اداروں کو احتیاطی اقدامات اور نگرانی بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a reply