“پاکستانی کرکٹ حلقوں میں ہلچل، اداکارہ نےمعروف کرکٹر پر الزامات عائد کر دیے”

0
23
"پاکستانی کرکٹ حلقوں میں ہلچل، اداکارہ نےمعروف کرکٹر پر الزامات عائد کر دیے"

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ہما سلیم نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ایک معروف پاکستانی کرکٹر انہیں مسلسل ہراساں کر رہا ہے۔ ان کے مطابق، وہ جلد اس معاملے میں قانونی کارروائی شروع کریں گی اور اپنی قانونی ٹیم کے ذریعے متعلقہ فورمز پر شواہد پیش کریں گی۔
ہما سلیم نے بتایا کہ گزشتہ تقریباً دو ماہ سے ان کا مذکورہ کرکٹر سے کوئی رابطہ نہیں، لیکن اس کے باوجود انہیں مبینہ طور پر دھمکیوں، ذہنی دباؤ اور ہراسانی کا سامنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب بھی وہ اپنی ذاتی یا پیشہ ورانہ زندگی میں آگے بڑھنے کی کوشش کرتی ہیں تو مختلف طریقوں سے انہیں مشکلات میں ڈالنے اور بدنام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
اداکارہ نے مزید الزام لگایا کہ ان کے اہلِ خانہ، دوستوں اور پیشہ ورانہ ساتھیوں کو بھی اس معاملے میں متاثر کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق، متعلقہ کرکٹر نے مبینہ طور پر ان کے ساتھ کام کرنے والے افراد سے رابطہ کرکے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، جس سے دیگر افراد بھی ذہنی پریشانی کا شکار ہوئے۔
ہما سلیم نے کہا کہ وہ کافی عرصے تک خاموش رہیں، تاہم اب انہوں نے قانونی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے مطابق، مناسب وقت پر ان کی قانونی ٹیم تمام دستیاب حقائق اور شواہد متعلقہ حکام کے سامنے پیش کرے گی۔
انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا کہ آنے والے دنوں میں اس معاملے سے متعلق مزید معلومات سامنے لائی جا سکتی ہیں۔ تاہم، انہوں نے اپنے بیان میں کسی کرکٹر کا نام نہیں لیا اور نہ ہی کسی فرد کی شناخت ظاہر کی۔

Leave a reply