اسمارٹ فون سست ہونے کی ایک عام وجہ سامنے آگئی، صارفین کون سی غلطی سے گریز کریں؟

0
38
اسمارٹ فون سست ہونے کی ایک عام وجہ سامنے آگئی، صارفین کون سی غلطی سے گریز کریں؟

ویب ڈیسک: اسمارٹ فون استعمال کرنے والے اکثر افراد اپنے موبائل کی رفتار بہتر بنانے اور اسٹوریج خالی کرنے کے لیے وقتاً فوقتاً کیش (Cache) فائلز ڈیلیٹ کرتے رہتے ہیں، تاہم ماہرین کے مطابق یہ عادت بعض اوقات فون کی کارکردگی بہتر بنانے کے بجائے اسے مزید سست کرسکتی ہے۔

کیش فائلز دراصل عارضی ڈیجیٹل ڈیٹا ہوتا ہے جسے اسمارٹ فون مختلف ایپس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے محفوظ رکھتا ہے۔ اس ڈیٹا کی بدولت ایپس کو بار بار تصاویر، لوگوز، تھمب نیلز اور دیگر ضروری معلومات دوبارہ ڈاؤن لوڈ نہیں کرنا پڑتیں، جس سے ایپس تیزی سے کھلتی ہیں۔

تاہم جب صارفین روزانہ یا بہت کم وقفے کے بعد کیش فائلز صاف کرتے ہیں تو ایپس کو یہ ڈیٹا دوبارہ تیار یا ڈاؤن لوڈ کرنا پڑتا ہے۔ اس عمل میں اضافی وقت، پراسیسنگ اور موبائل ڈیٹا استعمال ہوسکتا ہے، جس سے بعض صورتوں میں فون کی رفتار متاثر ہوتی ہے۔

ماضی میں محدود اسٹوریج والے موبائل فونز میں عارضی فائلز ڈیلیٹ کرنا جگہ خالی کرنے کا ایک مفید طریقہ تھا، لیکن جدید اسمارٹ فونز میں آپریٹنگ سسٹم عموماً کیش اور عارضی ڈیٹا کو خودکار طور پر منظم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق کیش فائلز کو روزانہ صاف کرنا ضروری نہیں، بلکہ انہیں ضرورت کے وقت ڈیلیٹ کرنا زیادہ بہتر ہے۔

اگر کسی ایپ کو کھلنے میں غیر معمولی وقت لگ رہا ہو، وہ بار بار کریش ہورہی ہو یا اس کے کام کرنے میں کوئی مسئلہ پیش آرہا ہو تو اس ایپ کی کیش فائلز صاف کرنا مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

لہٰذا اسمارٹ فون کی بہتر کارکردگی برقرار رکھنے کے لیے بلاوجہ کیش فائلز ڈیلیٹ کرنے کی عادت ترک کریں اور فون کے سسٹم کو عارضی ڈیٹا خود منظم کرنے کا موقع دیں۔

Leave a reply