تمہاری وجہ سے میں ذلیل ہوئی”؛ سارا نیتن یاہو نے سب کے سامنے نیتن یاہو کو آڑے ہاتھوں لے لیا

0
37
تمہاری وجہ سے میں ذلیل ہوئی"؛ سارا نیتن یاہو نے سب کے سامنے نیتن یاہو کو آڑے ہاتھوں لے لیا

یروشلم کے ٹیڈی اسٹیڈیم میں منعقدہ مکابیہ گیمز کی افتتاحی تقریب کے دوران وی آئی پی انتظامات پر اسرائیلی وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاہو کی اہلیہ سارا نیتن یاہو کی ناراضی سامنے آئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب سارا نیتن یاہو وی آئی پی سیکشن کی جانب جا رہی تھیں۔ اطلاعات ہیں کہ ہجوم کے باعث انہیں دھکا لگا اور ایک موقع پر کسی شخص کا پاؤں ان کے پاؤں پر بھی آ گیا، جس پر وہ برہم ہو گئیں۔
رپورٹس کے مطابق بعد ازاں وہ وی آئی پی لاؤنج میں پہنچیں، جہاں وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کا عملہ موجود تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق سارا نیتن یاہو نے انتظامات پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے شوہر اور اسٹاف سے شکایت کی کہ انہیں مناسب رہنمائی اور سہولت فراہم نہیں کی گئی۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں سارا نیتن یاہو کو ہاتھ کے اشاروں کے ساتھ اپنی شکایات بیان کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ بنجمن نیتن یاہو خاموش بیٹھے دکھائی دیتے ہیں۔ ویڈیو میں مکمل گفتگو ریکارڈ نہیں ہوئی، تاہم اس کے آخری لمحات منظرِ عام پر آئے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق تقریب کے دوران وی آئی پی حصے میں داخلے کے انتظامات اور ہجوم کی صورتحال اس واقعے کی بنیادی وجہ بنی۔ رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ویڈیو اس وقت بنائی گئی جب ماحول پہلے کے مقابلے میں کافی حد تک معمول پر آ چکا تھا۔
اس واقعے پر اسرائیلی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Leave a reply