صنم جاوید اور سابق ایم این اے عالیہ حمزہ کی ضمانت نہ ہوئی

0
47

ہاٹ لائن نیوز : پی. ٹی .آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ،انسداد دھشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی،صنم جاوید کی جانب سے ایڈووکیٹ شکیل پاشا اور رانا عبد المعروف عدالت میں پیش ہوئے، وکلاء نے ڈیوٹی جج کے دائرہ اختیار پر اپنے دلائل مکمل کر لیے۔

عدالت نے کہا کہ قانونی نقظہ واضح ہو گیا ہے کہ ڈیوٹی جج ضمانت پر فیصلہ دے سکتا ہے،عدالت نے اگلی سماعت پر حتمی دلائل طلب کر لیے،عدالت نے مزید سماعت ستائیس مارچ تک کے لیے ملتوی کر دی ہے۔

عدالت نے پراسیکیوشن صاحب سے ریکارڈ بھی طلب کر لیا، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید پر تھانہ شادمان کو نذر آتش کرنے کا الزام ہے، دونوں خواتین 9 مئی کو ریاست مخالف سازش کا حصہ بنی،ملزمان نے پی۔ ٹی۔ آئی قیادت کے ساتھ مل کر جلاؤ گھیراؤ کیا۔

ملزمان کے وکیل نے کہا کہ خواتین کو ہر بار ضمانت کے بعد دوسرے کیس میں گرفتار کر لیا جاتا ہے،جس مقدمہ میں اب ان کو گرفتار کیا گیا ہے اس میں ان کا کوئی کردار نہیں ہے،عدالتی فیصلوں کے مطابق بھی خواتین کو جلد ضمانت ملنی چاہیے۔

Leave a reply