فلسطین کے لیے لائیو شو کا اعلان

0
86

ہاٹ لائن نیوز : برطانوی گلوکارہ نے فلسطین میں جنگ بندی کے لیے سوشل میڈیا پر لائیو شو کا اعلان کیاہے ۔

نغمہ نگار شارلٹ چرچ نے غزہ پر اسرائیلی فوج کی بمباری کو جیو پولیٹیکل پاگل پن قرار دیتے ہوئے فلسطینی عوام کی حمایت میں سامنے آ گئی ہے۔

انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں شارلٹ چرچ نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ ’وہ غزہ اور مغربی کنارے کی ویڈیو دیکھیں اور اسرائیلی افواج کے ہاتھوں انسانی نسل کشی کے خلاف فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھائیں‘۔

شارلٹ نے کہا کہ “آپ بہت کچھ کر سکتے ہیں اور اپنے ملک کے رہنماؤں پر فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے کے لیے دباؤ ڈال سکتے ہیں۔”

انہوں نے کہاہےکہ”میں واقعی ان لوگوں کی بےحد شکر گزار ہوں گی جو فلسطینی گانوں سےمتعلق جانتے ہیں جومیں سیکھ سکتی ہوں۔”

گلوکارہ اور نغمہ نگار نے اپنے مداحوں سے کہا کہ ‘اس انسانی قتل عام سے نظریں نہ ہٹائیں’۔

اپنی ویڈیو میں، اس نے اعلان کیا کہ “میں ہر پیر اور جمعہ کو صبح 6:30 بجے انسٹاگرام پر لائیو جاؤں گی اور مجھے امید ہے کہ آپ فلسطینی عوام کی آزادی اور تحفظ کیلیےگانےمیں میراساتھ دیں گے۔”

Leave a reply