پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں: نائب وزیراعظم

0
10
پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں: نائب وزیراعظم

اسلام آباد/لاہور: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حالیہ خطے کی صورتحال اور ایران پر حملے کے معاملے میں پاکستان نے فوری طور پر واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے مذمت کی اور امن کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔
لاہور میں داتا گنج بخش کے مزار پر غسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور مشکل وقت میں ساتھ کھڑا رہا۔ ان کے مطابق موجودہ قیادت، خصوصاً وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں، خارجہ سطح پر پاکستان کا مؤثر کردار سامنے آیا ہے جبکہ عسکری قیادت نے بھی امن کے لیے کوششیں کیں۔
اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کا عالمی سطح پر تشخص بہتر ہوا ہے اور اسے ایک امن پسند ملک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور ملک کو معاشی استحکام کی طرف لے جانے کی کوششیں جاری ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکیں اور ملک کی عالمی سطح پر اہمیت بڑھ رہی ہے۔ ان کے مطابق بعض سخت بیانات جذباتی انداز میں دیے جاتے ہیں، تاہم پاکستان اپنی خودمختاری اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

Leave a reply