امریکا اور ایران نے امن معاہدے پر دستخط کر دیے

0
14
امریکا اور ایران نے امن معاہدے پر دستخط کر دیے

اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ایک اہم بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ایک تاریخی امن مفاہمتی یادداشت پر آن لائن دستخط کیے گئے ہیں۔
وزیراعظم کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے الیکٹرانک ذرائع کے ذریعے اس دستاویز کی توثیق کی، جبکہ پاکستان نے اس عمل میں ثالثی کا کردار ادا کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کے تحت ایران آبنائے ہرمز کو بین الاقوامی بحری آمدورفت کے لیے کھول دے گا، جبکہ امریکا ایران کی بندرگاہوں سے متعلق اپنی بحری پابندیاں ختم کرے گا۔ وزیراعظم نے اس پیش رفت کو خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم قرار دیا۔
شہباز شریف نے مذاکراتی عمل میں شریک مختلف امریکی، ایرانی اور علاقائی شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ متعدد ممالک اور رہنماؤں نے اس مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے میں تعاون فراہم کیا۔
اعلان کے مطابق پاکستانی عسکری قیادت، بالخصوص فیلڈ مارشل عاصم منیر، نے بھی مذاکراتی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھی معاہدے پر دستخط کی اطلاع دی گئی ہے، جبکہ ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے مبینہ طور پر اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ مذاکرات کے شیڈول سے متعلق حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

Leave a reply