حکومت کا پیٹرولیم لیوی میں رد و بدل، نوٹیفکیشن جاری

0
25
حکومت کا پیٹرولیم لیوی میں رد و بدل، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد میں حکومتی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں رد و بدل کیا گیا ہے جس کے تحت پیٹرول پر لیوی کم جبکہ ڈیزل پر اضافہ کر دیا گیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی دستاویز کے مطابق پیٹرول پر فی لیٹر لیوی میں 9 روپے 24 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد یہ شرح 116 روپے 8 پیسے سے کم ہو کر 106 روپے 24 پیسے فی لیٹر رہ گئی ہے۔
دوسری جانب ڈیزل پر لیوی میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے تحت فی لیٹر 8 روپے 67 پیسے کا اضافہ ہونے کے بعد ڈیزل پر لیوی 44 روپے 59 پیسے سے بڑھ کر 53 روپے 26 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے، جس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

Leave a reply